جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل کب میدان میں آئے گا ؟ پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیدیا

جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل کب میدان میں آئے گا ؟ پاکستان نے بھارت کو سرپرائز ...
جے ایف 17 تھنڈر کا نیا ماڈل کب میدان میں آئے گا ؟ پاکستان نے بھارت کو سرپرائز دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 تین طیاری بھی رواں سال شروع کر دی جائے گی اور وہ مارچ 2020 تک آپریشنل ہو جائے گا ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے غیر ملکی جریدے ” جینز “ کو انٹریو دیتے ہوئے کہاہے کہ ”جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک تھری پر ایکٹو الیکٹرانکلی سکینڈ ارے (AESA)ریڈار سسٹم ممکنہ طور پر 3 مار چ 2020 تک لگا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مزید جے ایف تھنڈر 17 بلاک 2 کے طیارے جون میں پاک فضائیہ کا حصہ بن جائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان پاکستان ایرو ناٹیکل کملیکس کامرہ کا شاہکار طیارہ جدید ترین آلات سے لیس ہے ۔

ایئر چیف کا کہناتھا کہ تربیتی امور کیلئے جے ایف تھنڈر (بی) بھی پاک فضائیہ میں شامل کیا جارہاہے جبکہ پاکستان نے دس سال میں 100 جے ایف تھنڈرز طیارے بنائے ہیں ، جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 کے طیارے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی