گوادرپی سی پر حملے کے بعد ہوٹل کے اندر کی تصاویر سامنے آگئیں
گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل پردہشتگردوں کے حملے میں جانی نقصان بھی ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے انہیں ابدی نیند سلادیا،اب اس ہوٹل کے اندر سے تصاویر سامنے آگئیں ہیں، یہ تصاویر ایک افطارپارٹی کی ہیں جو دہشتگردوں کیلئے واضح پیغام ہے ۔
گوادر میں زیر وپوائنٹ کے قریب ترین رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے یہاں کلک کریں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو حملے کا نشانہ بننے والے پی سی گوادر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ مقامی انتظامیہ نے معروف شخصیات، مقامی لوگوں اورپرل کانٹیننٹل ملازمین کے اعزازمیں دعوت کا اہتمام کیاتھا جس دوران کثیرتعدادکی شرکت دیکھنے کو ملی۔ افطار پارٹی کا اہتمام کرکے انتظامیہ نے شدت پسندوں کو پیغام دیا کہ ہمیں ایسی دہشتگردانہ سرگرمیاں نیچا نہیں دکھاسکتیں، گوادر اپنے عروج پر پہنچے گا۔
انشاء اللہ گوادر ترقی کرے گا اور آج ہی گوادر میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقعوں کیلئے یہاں کلک کریں۔