ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکا،حکومت ناکامیوں کے ریکارڈتوڑرہی ہے،شیری رحمان

ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکا،حکومت ناکامیوں کے ریکارڈتوڑرہی ...
ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکا،حکومت ناکامیوں کے ریکارڈتوڑرہی ہے،شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدرمیں دوسری باراتنابڑااضافہ دیکھاگیا، ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکا،حکومت ناکامیوں کے ریکارڈتوڑرہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ڈالر کی قدر بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر 148 کا ہو گیا عوام گھبرانا نہیں ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی ہیں،اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے ،ماہرین کہتے ہیں ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی ،شیری رحمان نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدرمیں دوسری باراتنابڑااضافہ دیکھاگیا،ڈالرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکا،حکومت ناکامیوں کے ریکارڈتوڑرہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد