عمران خان کی حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ ہوشربا خبر آ گئی

عمران خان کی حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ ہوشربا خبر آ گئی
عمران خان کی حکومت میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟ ہوشربا خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کپتان کی سربراہی میں پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کی سینچری مکمل ہو گئی ہے اور مجموعی قرض 106 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ ستمبر 2018سے بیرونی قرضوں میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مارچ 2018 میں بیرنی قرضوں کا ہجوم 92 ارب ڈالر تھا ۔ گزشتہ حکومت نے پانچ سالوں میں 36 ارب ڈالر کے نئے قرض لیے تھے جبکہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ کے اندر 10 ارب ڈالر قرض لے لیاہے ، یہ قرض سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سے لیا گیاہے ۔
دوسری جانب پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مذاکرات طے پا گئے ہیں اور پروگرام کے تحت پاکستان کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے ،آئی ایم ایف کا پروگرام تین سالوں پر محیط ہو گا ۔اس کے علاوہ آج ڈالر کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 5 روپے 60 پیسے اضاف کے بعد 147 روپے پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -