شہبازشریف صاحب لاپتہ قائدحزب اختلاف ہیں،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائدحزب اختلاف ہیں،دوسروں کوجھوٹاکہنے کے بجائے خودسچ بولیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں،دوسروں کوجھوٹاکہنے کے بجائے خودسچ بولیں،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟۔