وہ 2 پاکستانی بہنیں جنہیں بھارت نے شہریت دے دی

وہ 2 پاکستانی بہنیں جنہیں بھارت نے شہریت دے دی
وہ 2 پاکستانی بہنیں جنہیں بھارت نے شہریت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی) کراچی میں پیدائش کے فوری بعد والدہ کے ہمراہ بھارت منتقل ہونے والی دونوں بہنیں 24سال بعد بھارتی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی پیدائش کے بعد سے بھارت میں اپنی پاکستانی ماں اور بھارتی والد کے ہمراہ رہنے والی دونوں بہنوں کو بالآخر 24 سال بعد بھارتی شہریت دے دی گئی۔دونوں بہنوں ندا نسیم اور ماہ رخ نسیم کی والدہ پاکستانی اور والد بھارتی شہری ہیں، دونوں بہنوں کی پیدائش کراچی کی ہے اور پیدائش کے بعد سے 1995سے دونوں بہنیں بھارت میں ہی مقیم ہیں۔ندا نسیم اور ماہ رخ نسیم کے والدین کی شادی 1989 میں ہوئی تھی اور ان کے والد اس دوران پاکستان آتے جاتے رہے، ماہ رخ کی پیدائش 1991اور ندا کی پیدائش 1995میں کراچی میں ہوئی جس کے بعد ماں اور بیٹیاں مستقلا بھارت منتقل ہوگئیں۔

دونوں بہنوں کی ماں کو بھی بڑی مشکلات کے بعد 2007میں شہریت مل گئی تھی تاہم بیٹیوں کو شہریت دینے سے انکار کردیا گیا تھا، طویل قانونی جنگ کے بعد مودی سرکار دونوں بہنوں کو شہریت دینے پر مجبور ہوئی۔