جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف علی زرداری نیب میں پیش

جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف علی زرداری نیب میں پیش
جعلی اکاﺅنٹس کیس، سابق صدر آصف علی زرداری نیب میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نیب آفس اسلام آبادمیں پیش ہو گئے ، سابق صدرآصف زرداری 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبہ انکوائری میں اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب میں پیش ہوگئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،سابق صدر پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں فاروق ایچ نائیک،نفیسہ شاہ، نیئر بخاری اور دیگر کے ہمراہ نیب آفس پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں نیب دفتر جانے سے روک دیا،سابق صدرآصف زرداری سے 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائیگی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں عبوری ضمانت میں توسیع اور2 انکوائریوں میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے سابق صدر کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع دے دی تھی ۔