شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،گرفتار ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزموں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے ملزمان قاسم قیوم،فضل دادعباسی کوعدالت پیش کردیا ،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔
نیب تفتیشی نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان سلمان شہبازکے اکاؤنٹس سے چیک کیش کراتے تھے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے،مزیدجسمانی ریمانڈ درکارہے،نیب تفتیشی نے کہا کہ شریف فیملی کیخلاف مزیدریکارڈاورثبوت اکٹھا کررہے ہیں۔وکیل ملزمان نے کہاکہ ملزمان کے ریمانڈکو 42 روزہو چکے،ابھی تک نیب نے کیاکیا؟نیب تفتیشی نے کہاکہ منی لانڈرنگ کےلئے فرنٹ مین کااستعمال کیا گیا، سلمان شہبازکے اکاؤنٹس میں خطیررقم منتقل کی گئی۔عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔