یو اے ای 3500 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

یو اے ای 3500 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ
یو اے ای 3500 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 3500 پاکستانی قیدی یو اے ای سے رہا کئے جا رہے ہیں ،پہلے مرحل میں 572قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 3500 پاکستانی قیدی یو اے ای سے رہا کئے جا رہے ہیں ،پہلے مرحل میں 572قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے ۔ابوظہبی سے 262 عجمان 65 فجیرہ 62 اور شارجہ 52 قیدی رہا ہوںگے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مزید 5 کشمیری شہیدہو گئے، مقبوضہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں کوبندکردیاگیا،صدارتی رول کے تحت کشمیرکی صورتحال نہایت خراب ہے،ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ سینئرحریت رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،کشمیری آزادی کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں،کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکاایران کشیدگی پر تشویش ہے ،دونون ممالک تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں ،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ 21 مئی کو ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک کریں گے ،ایس سی او معاشی استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے اہم فورم ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سرابرہ اجلاس میں 13 اور14 جون کو متوقع طور پر شرکت کریں گے ۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا سے پاکستانیوں کا ڈیپورٹ ہونادوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے ،پاکستان کاموقف واضح ہے کہ تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کوو اپس لیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ 50 پاکستان امریکا سے ڈیپورٹ ہوئے ،ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرطیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد