سب سے زیادہ کونسی میمز پسند ہے ؟فواد چوہدری نے پہلی مرتبہ اپنے اوپر بننے والی مزاحیہ میمی پر خاموشی توڑدی

سب سے زیادہ کونسی میمز پسند ہے ؟فواد چوہدری نے پہلی مرتبہ اپنے اوپر بننے والی ...
سب سے زیادہ کونسی میمز پسند ہے ؟فواد چوہدری نے پہلی مرتبہ اپنے اوپر بننے والی مزاحیہ میمی پر خاموشی توڑدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جب سے وزارت سنبھالی ہے تب سے ان کی نہایت مضحکہ خیز میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور بہت سارے ٹرولز چل رہے ہیں تاہم وہ خود بھی نہایت شاندار حس مزاح رکھتے ہیں اور اب انہوں نے اس پر بھی خاموشی توڑ دی ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ” انڈی پینڈنٹ اردو “ کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیاجس دوران میزبان خاتون نے ان سے سوال کیا کہ ” جب سے آپ کو وزارت سائنس ملی ہے تب سے آپ کی کافی میمی اور ٹرولز بن رہی ہیں ، کیا آپ اسے انجوائے کرتے ہیں ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بالکل صبح صبح ہی کئی لوگ بھیج دیتے ہیں اور کئی لوگوں کو میں بھیج دیتاہوں ۔ “ میزبان خاتون نے ایک اور سوال کیا کہ ” ان میں آپ کو سب سے مزے کی کونسی لگی ؟“ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری ہیں ۔“ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ایک تو یہ بھی چل رہی ہے کہ ” ڈالر اور پٹرول اوپر جارہاہے تو ایک دن ہم سب نے بھی اوپر جانا ہے “، فواد چوہدری نے کھلکھلا کر ہنستے ہوئے کہا کہ ” بہت ساری میمی چل رہی ہیں ۔“

مزید : قومی