”چاند دیکھنے کیلئے ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں “ اس میں کس طرح چاند دیکھا جا سکے گا ؟ فواد چوہدری نے تفصیلات بتا دیں

”چاند دیکھنے کیلئے ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں “ اس میں کس طرح چاند دیکھا جا ...
”چاند دیکھنے کیلئے ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں “ اس میں کس طرح چاند دیکھا جا سکے گا ؟ فواد چوہدری نے تفصیلات بتا دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ایپلی کیشن بنا رہے ہیں جس میں شہری چاند دیکھیں سکیں گے اور یہ ایپ بالکل مفت ہو گی ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ” انڈی پینڈنٹ اردو “ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میںخاتون صحافی نے سوال کیا کہ ” آپ نے کہا کہ چاند کی شہادتوں کی اب ضرورت نہیں ہوگی ، پاکستان میں اس کا اطلاق کب ہو گا؟“فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ 15 ویں روزے تک قمری کیلنڈر جاری کر دیں جبکہ ہم ایک ایپ بھی بنا رہے ہیں جس میں آپ چاند دیکھ سکیں گے ، یہ ایپ بالکل مفت ہو گی ، جب چاند ، سورج اور زمین ایک لائن میں آجاتے ہیں تو اہم اسے کہتے ہیں کہ چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ، اس کے بعد خط استوار کے اوپر جہاں جہاں چاند ہو گا وہاں وہاں نظر آناشروع ہو جائے گا ، یعنی چاند بننا شروع ہو جائے گا ، جب خط استوار کے اوپر سات ، آٹھ یا نو کے زاویے پر چاند ہو گا وہ نظر آناشروع ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایپ اب آپ کو چاند کھائے گی کہ چاند اس وقت کس زاویے پر ہے اور کہاں پر ہے ، آپ آرام سے چاند دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت کہاں پر ہے اور نظر کہاں آ رہاہے ۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ وکالت کی ڈگری کا سائنس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، سیاسی حکومت اپنا وژن دیتی ہے جیسا کہ 1994 میں بھارت میں ایک وکیل تھا جو کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر تھا ، جس نے انڈیا کی وزارت سائنس کو اٹھا کر رکھ دیا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ صدر اوباما ، عمران خان یا فوادچوہدر ہو ، کسی بھی سیاسی شخص کاٹیکنکل جانکاری رکھنا کام نہیں ہے ۔

مزید : قومی