اداکار یاسر حسین کا سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کے ساتھ منگنی کا اقرار

اداکار یاسر حسین کا سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کے ساتھ منگنی کا اقرار
اداکار یاسر حسین کا سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کے ساتھ منگنی کا اقرار

  

لاہور(فلم رپورٹر)اقرا عزیز اور یاسر حسین کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کیونکہ دونوں کے درمیان بہت تیزی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ کئی طرح کی افواہیں بھی زیر گردش رہتی ہیں جن کی تردید کبھی سامنے نہیں آئی۔دونوں کی دوستی کے چرچے زبان زد عام ہیں۔اب یاسر حسین نے اچانک ایک نیا شوشہ چھوڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

یاسر حسین گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں سے بات کررہے تھے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اقرا عزیز سے منگنی کب ہورہی ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ تو ہوبھی چکی ہے۔جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اقرا عزیز بارے ایک لفظ کیوں، کتاب نہ لکھ دوں۔

اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر حسین اپنی عادت سے مجبور ایسے سوشے چھوڑتے رہتے ہیں۔دونوں کی دوستی ضرور ہے لیکن ابھی منگنی نہیں ہوئی۔ اس بارے میں تاحال اقرا عزیز کا موقف سامنے نہیں آیا۔

مزید : تفریح