علیم خان کی آج بھی جیل سے رہائی مشکل میں پڑ گئی ،تاحال روبکار جاری نہ ہوسکا

علیم خان کی آج بھی جیل سے رہائی مشکل میں پڑ گئی ،تاحال روبکار جاری نہ ہوسکا
علیم خان کی آج بھی جیل سے رہائی مشکل میں پڑ گئی ،تاحال روبکار جاری نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی آج بھی جیل سے رہائی مشکل میں پڑ گئی ،پی ٹی آئی رہنما کا تاحال روبکار جاری نہ ہو سکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر علیم خان کی رہائی تاخیر کا شکار ہو گئی ،عدالتی اوقات کار اڑھائی بجے تک مقرر ہیں لیکن پی ٹی آئی رہنما کی روبکار جاری نہ ہو سکی جس سے علیم خان کی آج بھی جیل سے رہائی مشکل میں پڑ گئی ۔
واضح رہے علیم خان کی گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔