نہری پانی میں فضلہ اورآلودگی سے متعلق کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

نہری پانی میں فضلہ اورآلودگی سے متعلق کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں ...
نہری پانی میں فضلہ اورآلودگی سے متعلق کیس ،پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے نہری پانی میں فضلہ اور آلودگی سے متعلق کیس میں نہروں کی صفائی سے متعلق اقدامات کی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بدقسمتی سے محکمے کام میں دلچسپی نہیں لیتے،صرف کاغذی کارروائی کرکے جان چھڑا لیتے ہیں،چیف سیکرٹری صاحب ! امحکموں کوجگاناہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں نہری پانی میں فضلہ اور آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری ایریگیشن اورڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب نہروں کاپانی گنداہورہا ہے، جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیاکہ حکومت نے کیااقدامات کئے؟چیف سیکرٹری نے کہا کہ اقدامات کررہے ہیںلیکن کچھ وقت لگے گا،عدالت نے کہا کہ محکمے کاغذی کارروائی کرتے ہیں،عملی کام نظرنہیں آتا،بدقسمتی سے محکمے کام میں دلچسپی نہیں لیتے،صرف کاغذی کارروائی کرکے جان چھڑا لیتے ہیں،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب ! امحکموں کوجگاناہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور