ماہرہ خان نے 20 سال پرانی اب تک کی اپنی سب سے خوبصورت تصویر شیئر کر دی، دیکھ کر ہر کوئی دیوانہ ہو گیا

ماہرہ خان نے 20 سال پرانی اب تک کی اپنی سب سے خوبصورت تصویر شیئر کر دی، دیکھ کر ...
ماہرہ خان نے 20 سال پرانی اب تک کی اپنی سب سے خوبصورت تصویر شیئر کر دی، دیکھ کر ہر کوئی دیوانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں ہے کیونکہ ان کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ہیں اور انہوں نے اپنی اداکاری کا لوہا بھارتی فلم انڈسٹری میں شارخ خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کرکے بھی منوایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی خوبصورتی کے تو سب ہی دیوانے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تقریبا 22 سال پرانی تصویر شیئر کر دی ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی بس دیکھتا ہی رہ گیاہے اور تعریف میں آسمان اور زمین کے قلابے ملانے میں لگے ہیں تاہم بے شک وہ اس تصویرمیں بہت ہی خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ پیغام لکھاکہ ” لال رنگ سے میرا پرانا رشتہ ہے ، میرے خیال سے اس تصویر میں 12 یا 13سال کی ہوں ، یہاں نے اپنا پسندیدہ لا ل دوپٹہ لیا ہواہے اور اپنی والدہ کی ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے جسے وہ پہن کر گھس چکی ہیں ۔“

اداکارہ ماہرہ خان کی یہ تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور اس پر بھارتی اداکارہ سونم کپور کی بھی نظر پڑی اور انہوں نے بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ بہت خوبصورت ہیں ۔“


ان کے علاوہ بھارتی گلوکار ہرش دیپ کور نے ماہرہ خان کی تصویر کو بے حد پسند کرتے ہوئے اس پر ” ظالمہ“ کا کمنٹ لکھا ۔

بھارتی صحافی ” انوشکا اروڑا “ نے ماہر خان کی تصویر نہایت پیار ی لکھتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کو بھی ماہرہ خان کی تصویر بہت پسند آئی اور انہوں نے کہا کہ ” پیاری “ لکھا ۔

اس کے علاوہ ایک حمزہ نامی صارف نے ماہرہ خان کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ” بچپن میں تو بہت پیاری تھی لیکن اب کیا ہو گیا ہے ؟۔

ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس تصویر میں میں 12 یا13 سال کی ہوں جس پر مداحوں نے خوب تعریفیں کیں تاہم انہوں نے اداکارہ کو کہا کہ وہ بڑی دکھتی ہیں ۔کچھ صارفین نے لکھا کہ ماہرہ اپنے آپ کو 12 یا 13 برس کا کہہ کر اچھا مذاق کر رہی ہیں جب کہ بعض مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ چاہے 12 ، 13، 22 یا 34 ہوں، آپ ہر عمر میں دلکش ہیں۔

مزید :

تفریح -