انگلینڈ کیخلاف باقی میچ کیسے جیتنے ہیں؟ رمیز راجہ نے نسخہ بتا دیا

انگلینڈ کیخلاف باقی میچ کیسے جیتنے ہیں؟ رمیز راجہ نے نسخہ بتا دیا
انگلینڈ کیخلاف باقی میچ کیسے جیتنے ہیں؟ رمیز راجہ نے نسخہ بتا دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بقیہ میچوں میں حریف ٹیم کو سخت مقابلہ دینے کیلئے قومی باﺅلرز کو بہت ہی زبردست منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہمارے باﺅلرز کی کارکردگی عمدہ نہیں تھی اور وہ سب انگلش بلے بازوں کے ’ریڈار‘ میں گیند پھینک رہے تھے اور یہی وجہ تھی کہ انہیں شاٹس مارنے میں بے حد آسانی محسوس ہو رہی تھی۔“

سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید بھی کی اور کہا کہ ایسی صورتحال میں کیچ چھوڑنے سے میچ نہیں جیت سکتے جبکہ قومی ٹیم نے ایک نہیں بلکہ چار اہم کیچ چھوڑے جس سے فیلڈنگ کے شعبے میں خامیاں کھل کر سامنے آ گئیں۔

انہوں نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھا کر بہترین باﺅلنگ اٹیک رکھنے والی ٹیم کیخلاف زبردست کامیابیاں حاصل کرنے پر انگلش بلے بازوں کی تعریف تو کی ہی مگر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹاپ فور بلے بالخصوص اوپنرزبہترین فارم میں ہیں۔ فخر نے سنچری بنائی تو پھر امام الحق نے بھی ریکارڈ ساز اننگز کھیل ڈالی، میرے خیال سے یہ بہترین کارکردگی ہے مگر ورلڈکپ میں اسے جاری رکھنا بہت ضروری ہو گا۔

مزید : کھیل