بھتہ مافیا لاہور بھی پہنچ گیا ، پرچی کے ساتھ ہوٹل کو خطرناک دھمکی دیدی گئی

بھتہ مافیا لاہور بھی پہنچ گیا ، پرچی کے ساتھ ہوٹل کو خطرناک دھمکی دیدی گئی
بھتہ مافیا لاہور بھی پہنچ گیا ، پرچی کے ساتھ ہوٹل کو خطرناک دھمکی دیدی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے گلبر گ میں 4 سٹار ہوٹل کو نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیںاور بھتہ نہ دینے پر ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جس پر انتظامیہ نے مقامی تھانے سے رابطہ کر لیاہے اور مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گلبر گ میں واقع فور سٹار ہوٹل کو نامعلوم افراد کی جانب سے مجموعی طور پر سات پرچیاں بھیجی گئیں ہیں جن میں سے سب سے پہلی پرچی میں چھ ماہ قبل موصول ہوئی تاہم آخری موصول ہونے والی پرچی میں 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیاہے اور کہا گیا کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسلاباد کے میرٹ ہوٹل کی طرز کی کارروائی کی جائے گی اور اسے بھی بم سے اڑا دیا جائے گا ۔ہوٹل انتظامیہ کا کہناہے کہ پرچیوں کے علاوہ نامعلوم افراد کی جانب سے بھتہ کی ای میلز بھی موصول ہوتی رہی ہیں ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے غالب مارکیٹ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور