ڈالر قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے نہیں، اسد عمر

ڈالر قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے نہیں، اسد عمر
ڈالر قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے نہیں، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسدعمر نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں جب تک میں تھاایسی کوئی شرط نہیں تھی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں جب تک میں تھاایسی کوئی شرط نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کےساتھ اٹھایا جائے گا۔