چین گندم اور آلو خریدنے سے انکاری،2 ہزار ٹن چینی برآمد کرے گا،مشیر تجارت

چین گندم اور آلو خریدنے سے انکاری،2 ہزار ٹن چینی برآمد کرے گا،مشیر تجارت
چین گندم اور آلو خریدنے سے انکاری،2 ہزار ٹن چینی برآمد کرے گا،مشیر تجارت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین کوایک ارب ڈالرکی گندم،چینی،آلواورچاول برآمدکرنے کی پیشکش کی لیکن چین نے گندم اورآلوخریدنے سے انکارکردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں مشیر تجارت نے بتایاکہ چین کوایک ارب ڈالرکی گندم،چینی، آلو اورچاول برآمدکرنے کی پیشکش کی لیکن چین نے گندم اورآلوخریدنے سے انکارکردیا،عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ چین کوایک ملین ٹن چینی اور چاول برآمدکرنے کی پیشکش کی،پاکستان چین کو 2 ہزارٹن چینی برآمدکرے گا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ چینی کی برآمدپرکوئی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے،حکومت چینی کی برآمدپرکوئی سبسڈی نہیں دےگی،عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ اس وقت ملک میں 45 ملین ٹن اضافی گندم موجودہے،گندم کوسٹورکرنے کے اچھے انتظامات موجودنہیں،حکومت صرف 5 ملین ٹن گندم خریدے،مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی گریڈنگ نہیں ہوتی،ملتان،رحیم یارخان سے کوالٹی گندم کی پیدوارہورہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد