ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن خبر

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن خبر
ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ پریشان کن خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اور آج صبح ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافے نے تو شہریوں کے ہوش ہی اڑا کر رکھ دیئے ہیں تاہم اب ڈالر بڑھنے سے ایک اور تشویشناک خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد انٹر بینک میںڈ الر 147 روپے کا ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قد ر میں تین روپے اضافہ ہوا اور قیمت 147 روپے پر پہنچ گئی ہے یعنی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر برابر ہو گئی ہے ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستا ن پر 666 ار روپے قرض کا اضافہ بھی ہو گیاہے ۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات طے پا گئے ہیں جس کے تحت پاکستان کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور پروگرام تین سال میں مکمل ہو گا جبکہ دوسری جانب پاکستان مجموعی طور پر بیرونی قرض 106ارب ڈالر پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس