فولڈ ایبل سمارٹ فون کے بعد دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ بھی متعارف کرا دیا گیا

فولڈ ایبل سمارٹ فون کے بعد دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ بھی متعارف کرا دیا ...
فولڈ ایبل سمارٹ فون کے بعد دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ بھی متعارف کرا دیا گیا

  


امریکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں سمارٹ فون ، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپس میں جدت لانے کی دوڑ جاری ہے اور اسی دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے معروف کمپنی لینووو نے فولڈایبل لیپ ٹاپ متعارف کروادیاہے۔

لینووو کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے گئے اس فولڈنگ لیپ ٹاپ کو باضابطہ طور پر کوئی نام نہیں دیا گیا لیکن یہ پراڈکٹ تھِنک پیڈ ایکس ون فیملی کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔اس خاص پراڈکٹ کو کمپنی نے 13 انچ کے دو لیپ ٹاپس کو آپس میں جوڑ کر بنایا ہے۔

لینووو کمپنی کی طرف سے بنایا گیا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ ونڈوز پرچلتا ہے اور اس کی بیٹری پاور چوبیس گھنٹے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فولڈ ایبل لیپ ٹاپ کے اطراف میں حسب معمول یوایس بی پورٹس بھی موجود ہیں جبکہ اس کا ڈسپلے ایک سے زائد مانیٹر پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لینووو کی طرف سے اعلان کیا گیاہے کہ اس فولڈایبل لیپ ٹاپ کو دو ہزار بیس تک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی