ہندو کمیونٹی کی زرعی زمینوں، کمرشل پلاٹوں، مندروں اور دیگر مذہبی عمارتوں پر قبضے ختم کرانے سے متعلق ریونیو افسران سے ڈپٹی کمشنر دفتر عمر کوٹ میں اجلاس طلب

ہندو کمیونٹی کی زرعی زمینوں، کمرشل پلاٹوں، مندروں اور دیگر مذہبی عمارتوں پر ...
ہندو کمیونٹی کی زرعی زمینوں، کمرشل پلاٹوں، مندروں اور دیگر مذہبی عمارتوں پر قبضے ختم کرانے سے متعلق ریونیو افسران سے ڈپٹی کمشنر دفتر عمر کوٹ میں اجلاس طلب

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں ہندو کمیونٹی کےلوگوں کی زرعی زمینوں ،کمرشل پلاٹوں ،مندروں اور دیگر مذہبی عمارتوں پر قبضے ختم کرانے سے متعلق ریونیو افسران سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس طلب ۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نےخطاب کرتے ہوئے کہاضلع عمرکوٹ میں ہندو کمیونٹی کےلوگوں کی زرعی زمینوں ،کمرشل پلاٹوں،مندروں ،اور دیگر مذہبی عمارتوں پر کیےگئے قبضوں کو فوری ختم کرانے کےلیے فوری قانونی کارروائی اور ضروری عملی اقدامات کیےجائیں اور ان کی ایک واضح رپورٹ جلد پیش کی جائے اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ جھامن داس سونی نےبتایا کہ عمرکوٹ تحصیل میں کل چھ مختلف درخواستیں ملی ہے جس کی سرزمین کا جاہزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ تعلقہ پتھورو اور سامارو کے اسٹنٹ کمشنروں نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل پتھورو سے ایک اور تحصیل سامارو سے دو درخواستیں موصول ہوئی ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے تینوں تعلقوں کےمختیار کاروں کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان درخواستوں کا فوری جاہزہ لیکر قبضے مافیا سے قبضے فوری خالی کرائے جائے اور ان کی جلد سے جلد رپورٹ کورٹ میں جمع کرائی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیے گئے کیس کا جاہزہ لینے کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نےکہا کہ عمرکوٹ ضلع میں ایڈز کو کنٹرول کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،تمام این جی اوز، سول سوسائٹی کے اجلاس میں شریک نمائندوں کو ہدایت جاری کی کہ ایڈز ایک خطرناک جان لیوا موذی مرض ہے ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے چاروں تعلقوں میں ایڈز کنٹرول یونٹ قائم کیے جائیں خصوصی طور پر تحصیل کنری میں ایڈز کی اسکرینگ کی جائے ڈپٹی کمشنر نے سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے ایڈز کے موذی مرض کےمتعلق آگاہی مہم چلائی جائے چاروں تحصیلوں میں ایڈز کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے چاروں اسٹنٹ کمشنروں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر عمرکوٹ کو ہدایت جاری کی اتائی ڈاکٹروں کی کلینکوں ،غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں ،اور بلڈ بنک ،کو فوری سیل کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس کی جلد سے جلد رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں ،چاروں تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ،ایم ایس سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ