شاداب خان لندن روانہ ہو گئے مگر وارم اپ میچوں میں شرکت کیلئے انہیں کیا کرنا ہو گا؟ جان کر ہی مداح دعائیں مانگنے لگیں

شاداب خان لندن روانہ ہو گئے مگر وارم اپ میچوں میں شرکت کیلئے انہیں کیا کرنا ...
شاداب خان لندن روانہ ہو گئے مگر وارم اپ میچوں میں شرکت کیلئے انہیں کیا کرنا ہو گا؟ جان کر ہی مداح دعائیں مانگنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر شاداب خان میڈیکل رپورٹ کلیئر آنے کے بعد لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ کل یعنی جمعہ کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی سے ملاقات کریں گے اور تفصیلی چیک اپ کروائیں گے تاکہ ورلڈکپ سے قبل وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ہفتے پہلے ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پیٹرک ہی نے شاداب خان کیلئے ادویات تجویز کی تھیں جو کل چیک اپ کے بعد 20 مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے لیکن افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچوں میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔
واضح رہے کہ کہ شاداب خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ورلڈکپ 2019ءکھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور جلد انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹسمین تو اچھا کھیل رہے ہیں لیکن باؤلرز کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اگر ٹیم میں 4 اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔
شاداب خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ تک باؤلرز ردھم میں آ جائیں گے اور انگلینڈ کے خلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے باؤلرز بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مڈل اوور میں زیادہ محنت کر رہے ہیں کیونکہ اگر مڈل اوور میں بیٹسمین کو آؤٹ نہ کریں تو اگلے اوورز میں بہت زنز بن سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -