ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی طرف سے لیبر کیمپ میں افطاری

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی طرف سے لیبر کیمپ میں افطاری
ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی طرف سے لیبر کیمپ میں افطاری

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ورلڈ میمن آرگنائزیشن WMO کے مڈل ایسٹ چیپٹر نے دبئی انویسٹمنٹ پارک DIP کے ایریا میں واقع ایک لیبر کیمپ میں افطاری کا اہتمام کیا، جس میں سینکڑوں روزہ داروں نے شرکت کی اور روزہ افطار کیا۔

لیبر کیمپ میں افطاری کا اہتمام کرنے والوں میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے سینئر عہدیداروں احمد شیخانی، محمد شیخانی، سلمان اقبال، محمد اقبال داﺅد، شبیر مرچنٹ، خالد ڈھیڈی، جنید احمد، یوسف کامدار، ہارون محمد، خرم حنیف کالیا، افضل، اللہ رکھا اور انیل امین شامل تھے۔

اس موقع WMO کے عہدیداران نے کہا کہ صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیے کہ وہ ناداروں، غریبوں، مسکینوں، یتیموں اور دیگر مستحقین کا خیال رکھیں۔ عہدیداران نے کہا کہ WMO اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی فلاح بہبود کی خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن ہر سال ماہ رمضان میں دور دراز کے علاقوں میں جاکر لیبر کیمپوں میں افطاری کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے اور مستقبل میں بھ ی جاری رہے گا۔ WMO کے ارکان نے کہا کہ لوگ بڑے ہوٹلوں میں ہزاروں لاکھوں خرچ کرتے ہیں لیکن غریب بہن بھائیوں کو بھول جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ رمضان میں خاص طور پر غریبوں کا خیال رکھا جائے تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہو۔

مزید : عرب دنیا