رمضان المبارک میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کیلئے تحفہ بھجوا دیا

رمضان المبارک میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کیلئے تحفہ بھجوا دیا
رمضان المبارک میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان کیلئے تحفہ بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب نے رمضان المبارک میں پاکستان کیلئے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ پاکستان بھجوایا گیاہے ، کھجوروں کا تحفہ ورلڈفوڈ پروگرام کے تحت بھیجاگیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خادم حرمین شریفین سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو ہونے والے سعودی کابینہ کےاجلاس میں ”منفرد اقامہ “ کی منظوری دیدی گئی۔
منفرد اقامہ کا لائحہ عمل 90روز کے اندر اندر تیار کر لیا جائیگا۔ اس کی ذمہ داری خصوصی مرکز کے سپرد کر دی گئی۔مجلس شوریٰ نے بدھ کو منفرد اقامہ قانون کا مسودہ پاس کر کے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجا تھا۔ منفرد اقامہ مرکز سعودی عرب میں مقیم اور غیر مقیم غیر ملکیوں کیلئے منفرد اقامے کی شرائط اور اس کی درخواست کا طریقہ کار متعین کرے گا۔

مزید :

قومی -