افطاری کے وقت کون سی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں؟ نیوٹریشنسٹ نے مشورہ دے دیا

افطاری کے وقت کون سی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں؟ نیوٹریشنسٹ نے مشورہ دے دیا
افطاری کے وقت کون سی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں؟ نیوٹریشنسٹ نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نجی ٹی وی سے وابستہ نیوز کاسٹر اور نیوٹریشنسٹ رحما عرفان ملک کے مطابق سحر اور افطار روزے کے دو اہم جزو ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں اوقات میں ایسی خوراک کا استعمال کیا جائے جس سے توانائی کی سطح کو برقرار رکھا جاسکے۔رمضان میں کھانے کی روٹین بنیادی طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ افطاری کے وقت پوٹاشیم سے بھر پور اشیاءمیں کھجور بہترین آپشن ہے کھجور کے ساتھ روزہ افطار کرنے سے جسم کو فوری طور پر توانائی ملتی ہے اور یکدم جسم ہائیڈریٹ ہوتا ہے۔سادہ پانی اور تازہ پھلوں کے جوس کازیادہ سے زیادہ استعمال مفید ہے ۔مشروبات وقفے وقفے سے پی لیںتا کہ بیٹ بھاری نا ہو اور پانی کی کمی سے بھی بچا جا سکے۔
نٹس (nuts )خصوصاً بادام کا استعمال نہایت مفید ہے ۔بادام میں جسم کے لیے ضروری فیٹ(fat) پائے جاتے ہیں۔بادام کو دودھ کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور کھجور کے اندر بھر کر بھی ۔ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں خصوصاً وہ پھل اور سبزیاں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو۔