سحری کے وقت یہ چیزیں کھانے سے روزہ لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے

سحری کے وقت یہ چیزیں کھانے سے روزہ لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے
سحری کے وقت یہ چیزیں کھانے سے روزہ لگنے کا امکان کم ہوجاتا ہے

  

ماہ صیام میں روزے رکھنے سے صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے مگر غیر متوازن غذا کے استعمال سے صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لہذٰا درست اور متواز ن غذا کا انتخاب کریں اور ماہ صیام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کو مزید بہتر بنائیں۔ سحری کے وقت ایسی غذا استعمال کریں جس سے زیادہ سے زیادہ پروٹین حاصل ہو مثلاً انڈوں میں قدرتی طور پر پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دیر تک جسم کو انرجی دے سکتا ہے۔

ایسی غذا استعمال کریں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو مثلاً دلیا جو کے معدے میں جا کے جیل(gel) نما شکل اختیار کرتا ہے اور آہستہ ہضم ہوتا ہے ۔کولسٹرول کو کم کرتا ہے اور روزے میں توانائی کی سطح برقرار رکھتا ہے۔وٹامن اور کیلشیئم والی غذا مثلاً دودھ اور دودھ سے بنی اشیاءدہی،لسی ،ملک شیک وغیرہ کا استعمال روزے میں مکمل توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اور اس کے استعمال سے پیاس بھی کم لگتی ہے۔

مزید : Ramadan Page /Ramadan News