وہ چیزیں جنہیں سحری کے وقت کھالیا جائے تو روزہ لگ جاتا ہے

وہ چیزیں جنہیں سحری کے وقت کھالیا جائے تو روزہ لگ جاتا ہے
وہ چیزیں جنہیں سحری کے وقت کھالیا جائے تو روزہ لگ جاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سحری اور افطاری کے اوقات میں ایسی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے جس سے توانائی کی سطح کو برقرار رکھا جاسکے۔رمضان میں کھانے کی روٹین بنیادی طور پر تبدیل ہو جاتی ہے لہذٰا ایسی خوراک کا استعمال کیا جانا چاہیے جس کا glycemic indexکم ہو مثلاً پھل ،سبزیاں،انڈے دلیا وغیرہ ۔ سحر میں ایسی غذاﺅں کا استعمال کیا جائے جو وقت افطار تک جسم کو توانائی فراہم کرنے میں معاون ہوں اور جسم کو ہائیڈ ریٹڈ بھی رکھیں۔
سحری کے وقت ریفائنڈ اور پراسیسڈ کاربوہائیڈریٹس مثلاً چینی ،میدے کاآٹا ،بیکری کی اشیاءوغیرہ سے اجتناب کریں ۔یہ غذائیں غیر صحت بخش ہیں اور پیاس کی شدت بڑھاتی ہیں۔نمکین چیزوں مثلاًاچار اور چٹنیوں وغیرہ کا استعمال کرنے سے بھی گریز کریں ،نمک کا استعمال کم کریں ۔نمک کے زیادہ استعمال سے پیاس زیادہ لگتی ہے۔کیفینیٹڈ(caffinated) مشروبات مثلاً چائے ،کافی کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -