ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل حسن علی بلے بازوں کے لیے ’خطرناک ‘سمجھی جانے والی فہرست شامل ہو گئے

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل حسن علی بلے بازوں کے لیے ’خطرناک ‘سمجھی جانے والی ...
ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل حسن علی بلے بازوں کے لیے ’خطرناک ‘سمجھی جانے والی فہرست شامل ہو گئے

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار کر لی گئی جس میں حسن علی بھی شامل ہیں ۔اس فہرست میں پانچ فاسٹ باولرز کو جگہ ملی ہے جن میں حسن علی ،جسپریت بھمرا،کگیسو ربادا،مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔ حسن علی نے 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کیں اورپلیئر آف دی ٹورنا منٹ قرار پائے۔عالمی نمبر ایک بھارت کے جسپریت بھمراکوآخری اوورز کا سپیشلسٹ باولر قرار دیا جاتا ہے۔جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ باولر کگیسو ربادا نے سپیڈ اور سوئنگ کی وجہ سے فہرست میں جگہ بنائی۔مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ 2015 ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بولرز رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فاسٹ بولرز کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کی وکٹیں کڑا امتحان بھی ثابت ہوں گی۔

مزید : کھیل