چین اور امریکہ میں تناﺅ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مندی ہے: شاہ محمود قریشی

چین اور امریکہ میں تناﺅ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مندی ہے: شاہ محمود قریشی
چین اور امریکہ میں تناﺅ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مندی ہے: شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ میں تناﺅ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مندی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شبر زیدی کبھی سرکاری عہدے پر نہیں رہے لیکن وہ اپنے شعبے میں ماہر ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقرپروفیشنل آدمی ہیں، یہ لوگ بھاری تنخواہ چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں انہیں موقع ملناچاہیے۔سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہونے سے معیشت مستحکم ہوگی ، امریکہ اورچین میں تناؤکی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مندی ہے۔

انہوں نے کہا کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ نیب کا قانون درست نہیں ہے ، اگراپوزیشن کے پاس اچھی تجاویز ہیں تودیں۔ احتجاج سے ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو اپوزیشن کرکے دیکھ لے، عید کے بعد اپوزیشن احتجاج کا شوق پوراکرلے۔

مزید : قومی