دپیکا پڈوکون ورزش کے دوران جم میں پھسل گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو ان کے شوہر رنویرسنگھ نے ایسی بات کہہ دی کہ دھوم مچ گئی

دپیکا پڈوکون ورزش کے دوران جم میں پھسل گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو ان ...
دپیکا پڈوکون ورزش کے دوران جم میں پھسل گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر لگائی تو ان کے شوہر رنویرسنگھ نے ایسی بات کہہ دی کہ دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے فٹ اور خوبصورت اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں اور وہ اپنے فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے جم میں کڑی ورزش بھی کرتی ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ جم میں پش اپ لگا رہی تھیں کہ اس دوران پھسل کر گر گئیں۔ انہوں نے اس موقع کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”آج میں نے پش اپس لگائے اور نیچے گر گئے۔ تاہم مجھے اپنے بازوﺅں کو استعمال کرتے ہوئے خود ہی اوپر اٹھنا پڑا۔“اس پر کمنٹس میں ان کے شوہر رنویر سنگھ نے ایسا جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق رنویر سنگھ نے لکھا کہ ”میں تمہاری فام کے ساتھ تمہاری مدد کر سکتا ہوں۔“انٹرنیٹ صارفین رنویر سنگھ کے اس جملے سے اپنے اپنے مطلب نکال رہے ہیں اور اس جوڑے کی مثالی ہم آہنگی کی تعریف کر رہے ہیں۔ حالانکہ رنویر سنگھ خود بھی بہت فٹ اور ہمہ وقت چاک و چوبند رہنے والے نوجوان ہیں مگر ان کی طرف سے اس انداز میں دپیکا کی فٹنس کی تعریف کرنا ان کے مداحوں کے دلوں کو چھو گیا ہے۔

مزید :

تفریح -