معروف شیعہ عالم سید حسین نے مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایسی شاندار بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی پوچھیں گے کون کہتا ہے مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے

معروف شیعہ عالم سید حسین نے مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایسی شاندار بات کہہ ...
معروف شیعہ عالم سید حسین نے مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایسی شاندار بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی پوچھیں گے کون کہتا ہے مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میںلگ بھگ سبھی فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان رہتے ہیں اور ان میں سے کئی فرقوں کے درمیان منافرت بھی پائی جاتی ہے۔ ان میں شیعہ سنی کا جھگڑا قابل ذکر ہے اور کہا جاتا ہے کہ شیعہ سنی کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے۔تاہم اب معروف شیعہ عالم سید حسین نے مولانا طارق جمیل کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ کہہ اٹھیں گے کہ کون کہتا ہے مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق سید حسین نے ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دیکھیں مولانا طارق جمیل صاحب پاکستان کے ماحول پر کس طرح چھاتے جا رہے ہیں۔شاید ہی آپ لوگوں میں کوئی ایسا ہو جس کے موبائل فون میں ان کا کلپ نہ ہو۔ وہ شیعوں کے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔“

سید حسین نے تقریر میں مزید کہا کہ ”سنیوں پر حاکم ہوتے جا رہے ہیں۔ کوئی بندہ نہیں ہے جس کے موبائل میں مولانا طارق جمیل کا کلپ نہ ہو، کیوں؟ پیار دے رہا ہے وہ۔ محبت دے رہا ہے وہ، نفرت کے خاتمے کی بات کر رہا ہے وہ۔ اور میں تفریقوں سے باہر نہیں نکل رہا۔ وہ ذاکر ہے، وہ عالم ہے، وہ ماتمی ہے، وہ نمازی ہے۔ ختم کرو یہ سب خدا کے لیے۔ اتنا پِٹ چکے ہو، کیا اور پٹنا چاہتے ہو۔مجھے حق نہیں ہے کہ میں کسی کے بارے میں فیصلہ کروں، میں کون ہوتا ہوں۔ جن لوگوں کو ایک سے دس تک عربی میں گنتی نہیں آتی وہ مفتیان کرام کے فتوﺅں پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ہم نے بہت جنازے اٹھا لیے، اب جہاں کوئی لڑانے کی بات کر رہا ہو، خواہ میرے حلیے میں ہو یا بغیر حلیے کے ہو، تو آپ سمجھ لیں کہ وہ شیطان ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔“

مزید : علاقائی /اسلام آباد