اپنے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کاروبار شروع کرنے والی خاتون ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کمانے لگی

اپنے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کاروبار شروع کرنے والی خاتون ڈیڑھ ارب روپے ...
اپنے کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے کاروبار شروع کرنے والی خاتون ڈیڑھ ارب روپے سالانہ کمانے لگی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ نے لوگوں کو روزگار کے ایسے مواقع فراہم کیے ہیں کہ انتہائی کم سرمائے سے بھی کروڑوں کمائے جا سکتے ہیں۔ اب اس برطانوی خاتون ہی کو دیکھ لیں جس نے ڈیڑھ لاکھ روپے سے اپنے کمرے میں بیٹھ کر کاروبار شروع کیا اور اب وہ سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم کما رہی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کا نام سیلی فیلڈنگ ہے جس نے ایک ہزار پاﺅنڈ اور ایک کمپیوٹر سے اپنے بیڈروم میں بیٹھ کر کام شروع کیا۔ اس نے ایک ہولی ڈے لیٹنگ کمپنی (Holiday lettings company)بنائی جو اب برطانیہ کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

برطانوی شہر کیسویک کی رہائشی سیلی فیلڈنگ کا کہنا ہے کہ ”ابتداءمیں مجھے کچھ بھی خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ مجھے صرف اپنی کمپنی کی تشہیر کرنی تھی۔ اس کی ویب سائٹ بھی میں نے خود ہی بنا لی تھی۔ میرا کاروبار جلد ہی چل نکلا اور مجھے کافی کسٹمرز ملنے لگے۔“ رپورٹ کے مطابق آج سیلی فیلڈنگ کی کمپنی میں 23ملازمین کام کرتے ہیں اور اس کے 2دفتر ہیں اور وہ سالانہ 80لاکھ پاﺅنڈ کما رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ