ارشاد بھٹی نے حالیہ گیلپ سروے سے متعلق اہم حقائق طشت ازبام کردیئے

ارشاد بھٹی نے حالیہ گیلپ سروے سے متعلق اہم حقائق طشت ازبام کردیئے
ارشاد بھٹی نے حالیہ گیلپ سروے سے متعلق اہم حقائق طشت ازبام کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارارشادبھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ گیلپ سروے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت سے بدتر ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ سروے ایجنڈا بیس ہوتے ہیں اوریہ ایک کمائی کا ذریعہ ہے ، یہ سب کچھ جھوٹ پرمبنی ہوتاہے اورسارا کچھ منصوبہ بندی سے کروایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سروے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کی حکومت سے بدتر ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ 51فیصد لوگ ہیں جوحکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، وہ لوگ کون ہیں جو مطمئن ہیں ، مجھے بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے تومجھے ایک ایجنڈا بیس سروے لگ رہا ہے ۔

مزید : قومی