تحریک انصاف کی حکومت خود اپنی خراب کارکردگی کی گواہی دے رہی ہے ، سلیم صافی

تحریک انصاف کی حکومت خود اپنی خراب کارکردگی کی گواہی دے رہی ہے ، سلیم صافی
تحریک انصاف کی حکومت خود اپنی خراب کارکردگی کی گواہی دے رہی ہے ، سلیم صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ اس حکومت کی خراب کارکردگی کی گواہی خود یہ حکومت دے رہی ہے ، عمران خان نے اپنے وزیر خزانہ اور پنجاب کے وزیر خزانہ کو ہٹا کر اس بات کی گواہی دی ہے کہ ان کی کارکردگی خراب ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ گیلپ کی محنت اور قابلیت اپنی جگہ پر لیکن یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں سرویز اور میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سال میں جو بل تین سے چار ہزار دیتا تھا ، اب تیس سے 35ہزار دے رہاہوں، اس حکومت کی خراب کارکردگی کی گواہی خود یہ حکومت دے رہی ہے ، عمران خان نے اپنے وزیر خزانہ اور پنجاب کے وزیر خزانہ کو ہٹا کر اس بات کی گواہی دی ہے کہ ان کی کارکردگی خراب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے پوچھ لیا جائے کہ چودھری نثار کیسے وزیر داخلہ تھے اورشہر یار آفریدی کیسے وزیر داخلہ ہیں خود ہی پتہ چل جائے گا ۔

مزید :

قومی -