کٹھن معاشی صورتحال پر آئینی ماہر بابر ستار کابے لاگ تجزیہ

کٹھن معاشی صورتحال پر آئینی ماہر بابر ستار کابے لاگ تجزیہ
کٹھن معاشی صورتحال پر آئینی ماہر بابر ستار کابے لاگ تجزیہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہا ہے کہ اس وقت مہنگائی ہوگئی ہے جس کے پاس چار پیسے ہیں ،وہ بھی پریشان ہے ے پیسوں کوسنبھال کربیٹھ گیاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ گیلپ سروے میں کنفیوژن ہے لیکن اس وقت اخلاقی نظریات اور لوگوں کی ضروریات کے درمیان جھگڑا چل رہاہے ، ن لیگ پانچ سال کہتی رہی کہ ہمارا کارکردگی توجانچا جائے لیکن اس کے باوجود پانامہ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر 2018کا الیکشن لڑا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہوگئی ہے جس کے پاس چار پیسے ہیں ،وہ بھی پریشان ہے اور اپنے پیسوں کوسنبھال کربیٹھ گیاہے ، تحریک انصاف کے حوالے سے ابھی تک یہ تاثر قائم ہے کہ عمران خان خود تو اچھے ہیں لیکن ان کی ٹیم اچھی نہیں ہے ۔

مزید : قومی