’میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘یاسر حسین اور ہانیہ عامر کی لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

’میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘یاسر حسین اور ہانیہ عامر کی لفظی ...
’میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘یاسر حسین اور ہانیہ عامر کی لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکاریاسر حسین اور اداکارہ ہانیہ عامر کے مابین ایک لفظ ’ دانے دار‘ سے شروع ہونے والی لفظی جنگ اب شدت اختیار کرگئی ہے۔

ہانیہ عامر نے کچھ روز پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے چہرے پر نکلے ہوئے دانے واضح طور پر نظر آرہے تھے۔ یاسر حسین نے ہانیہ عامر کی اس تصویرکو دیکھ کر اداکارہ کو ’ دانے دار‘ کا نام دے دیا۔ یاسر حسین کے اس مذاق پر ہانیہ عامر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا جس کے باعث نہ صرف سوشل میڈیا پر یہ موضوع ڈسکس ہوا بلکہ مین سٹریم میڈیا پر بھی اس معاملے پر کافی خبریں شائع ہوئیں۔

’معاف کرنا، میرے دوست کو گندے لطیفوں کی عادت ہوگئی ہے‘ یاسر حسین نے ایسا نام دے دیا کہ ہانیہ عامر بھڑک اٹھیں

سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر ہنگامے کے بعد یاسر حسین نے دوٹوک الفاظ میں اپنے دوستوں کو پیغام دیا ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ’ اگر کبھی میرے کسی دوست کو میری کوئی بات یا لطیفہ برا لگے تو برائے مہربانی مجھے فوراً کال کرے اور ڈانٹے، میں پوسٹ بھی فوراً اتار دوں گا اور معافی مانگوں گا، مگر برائے مہربانی شہرت کے بھوکوں کی طرح سوشل میڈیا پر جنگ شروع نہ کریں ، میں اپنے نام نہاد دوستوں کا شکر گزار ہوں‘۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر کا نام تو نہیں لیا لیکن دونوں کے مابین حال ہی میں ہونے والی چپقلش کے باعث یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اداکار کا پیغام کس کے نام ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے یاسر حسین کے اس پیغام پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

مزید : تفریح