تین وفاقی وزراءمیں لڑائی کیوں ہوئی ؟ خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا

تین وفاقی وزراءمیں لڑائی کیوں ہوئی ؟ خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا
تین وفاقی وزراءمیں لڑائی کیوں ہوئی ؟ خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ،حکومتی صفوں میں غیر سنجیدگی ہے ، وزراءبچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو کو جواب دینے میں فواد ، حماد اور مرادمیں لڑائی ہوگئی ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کوشائد اب تک یہ یقین نہیں کہ وہ حکومت میں آچکی ہے ،حکومت مارکیٹ کواپنے اعتماد میں نہیں لے سکی، تحریک انصاف کارویہ اپوزیشن والاہے اور زبان بھی وہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کیش پیسہ رکھ رہے ہیں ، بینکوں میں بھی پیسہ نہیں رکھ رہے ، حالات یہ ہو رہے ہیں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگلے سال ڈالر کی قیمت 250روپے ہوجائیگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سمجھ نہیں آرہی ہے کہ معاشی صورتحال کس طرف جارہی ہے،حکومت کی طرف سے ایمنسٹی سکیم جیسی چیزیں بہت اہم ہیں،حکومتی ٹیم میں شامل کچھ چہرے پرانے ہیں،حکومتی صفوں میں غیر سنجیدگی ہے ، وزراءبچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو کو جواب دینے میں فواد ، حماد اور مرادمیں لڑائی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست چھوڑدوںگا لیکن کنٹینر جیسی زبان استعمال نہیں کروں گا ۔

مزید : قومی