نوجوان نے نہاتی ہوئی خاتون کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے 5 ماہ تک زیادتی کی اور پھر ایسی حرکت کردی کہ بیچاری کی زندگی مذاق بن کر رہ گئی
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک نوجوان نے نہاتی ہوئی خاتون کی ویڈیو بنالی جس کے بعد وہ اسے بلیک میل کرکے مسلسل 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم نے خاتون کی یہ ویڈیو اپنے 2 دوستوں کو بھی دی اور انہوںنے بھی خاتون کوکئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جھُن جھُنن کے شہر اُدے پور واٹی کے علاقے ہری پورہ میں ایک نوجوان نے نہاتی ہوئی خاتون کی ویڈیو بنالی جس کے بعد وہ اسے بلیک میل کرکے مسلسل 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم نوجوان نے ایک عرصہ تک خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد یہ ویڈیو اپنے 2 دوستوں کو دے دی۔ مرکزی ملزم کے دونوں دوستوں نے بھی ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے کئی روز تک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بلیک میلنگ سے تنگ آئی خاتون نے ہمت جمع کرکے پولیس سے رجوع کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست جمع کرادی۔ خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ملزم نے اس کی 10 جنوری کو ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد وہ مسلسل اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔