’آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں اب نیب نہیں ہوگا‘ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

’آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں اب نیب نہیں ہوگا‘ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری ...
’آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں اب نیب نہیں ہوگا‘ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نیب ٹیم سے مکالمہ کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج آپ کو آخری بار دستیاب ہوں، اب نیب نہیں ہوگا، نیب رہے گا یا پاکستان کی معیشت۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاؤنٹس ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری پیشی کے موقع پر جعلی اکاؤنٹس کوبزنس اکاؤنٹس قراردیتے رہے۔ پیشی پر آصف زرداری شدید غصے میں تھے۔

نیب کی جانب سے سابق صدر کو انکوائریز میں سوالنامہ دیا گیا ہے ، نیب نے آصف زرداری کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ، انہیں سوالنامے کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری جمعرات کو نیب آفس اسلام آبادمیں پیش ہوئے ، جہاں انہوں نے 8ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل منصوبہ انکوائری میں اپنا بیان قلمبند کرایا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد