چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کس نے کی ؟

چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کس نے کی ؟
چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کو صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کس نے کی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتا یا ہے کہ انہیں صدر پاکستان بنانے پیشکش ہو چکی ہے ۔تجزیہ کار جاوید چوہد ری نے اپنے کالم ”چیئر مین نیب سے ملاقات “میں لکھا کہ ملاقات کے دوران چیئر مین نیب سے سوال کیا ”آپ کی کلہاڑی صرف سویلین پر گرتی ہے ؟“جس پر وہ تڑپ کر بولے میں نے اپریل 2018میں جنرل جاوید اشرف کے خلاف رائل پام گالف کلب ریفرنس بنا یا ،کیا یہ سویلین ہیں ،کیا یہ سویلین ہیں ؟یہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ہیں ،میرے ساتھیوں نے مجھے روکا لیکن میں نے ان سے کہا ،ہم اگر انہیں چھوڑ دیتے ہیں تو پھر بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کا کیا قصور ہے ،ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی ریٹائرڈ فوجی افسروں کے نام آئے ،ہم نے ان کے خلاف بھی انکوائری شروع کرادی ،یہ بھی حوالات میں جائیںگے ،ڈی ایچ اے سٹی میں میرے اپنے 43لاکھ روپے پھنس گئے تھے ،یہ لوگ چیک لے کر میرے پاس آگئے ،میں نے ان سے کہا ،آپ یہ چیک مجھے نہیں چیئرمین نیب کو دے رہے ہیں ،میں نے چیک واپس کر دیا اور ان سے کہا ،آپ پہلے دوسرے 1385لوگوں کو پیسے واپس کریں ،مجھے آخر میں چیک دیجیے گا ،کیا یہ بھی سویلین ہیں؟آپ اگلی بار آئیں گے تو میں نان سویلین ریفرنسز کی فہرست آپ کے سامنے رکھ دوں گا ،ملک میں سب کا احتساب ہو رہا ہے ،ہم نے کسی پارٹی اور کسی محکمے کو رعایت نہیں دی ۔جاوید چوہدری نے پوچھا ’کیا آپ کو خریدنے کی کوشش نہیں کی گئی تھی ؟‘چیئر مین نیب ہنس کر بولے مجھے صدر پاکستان بنانے کی پیشکش تک ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -