بڑے مسلمان ملک کی فوج پر حملہ ،درجنوں اہلکار جاں بحق

بڑے مسلمان ملک کی فوج پر حملہ ،درجنوں اہلکار جاں بحق
بڑے مسلمان ملک کی فوج پر حملہ ،درجنوں اہلکار جاں بحق

  

نائمے (ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی افریقہ کے مسلمان ملک نائجر کی فوج پر حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 28 ہوگئی ہے ۔ نائجر کی فوج پر حملہ مالی کی سرحد کے قریب ہوا جس کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نائجر کے فوجی ترجمان نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ منگل کے روز ہونے والے حملے میں ابتدائی طور پر 17 اہلکاروں کی ہلاکت اور 11 کے لاپتا ہونے کی اطلاع تھی تاہم بدھ کے روز 11 لاپتا فوجیوں کی لاشیں مل گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب جمعرات کے روز دہشتگرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خیال رہے کہ نائجرین فوج کی گشتی پارٹی پر مالی کی سرحد کے قریب ٹونگو ٹونگو قصبے میں حملہ ہوا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ قصبے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس افراد نے فوج پر حملہ کیا۔ فوج اور دہشتگردوں کے مابین 2 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ فوجی پارٹی میں 52 اہلکار شامل تھے جن میں سے صرف 22 ہی تین گاڑیوں میں سوار ہو کر اپنے کیمپ میں واپس پہنچ پائے۔

مزید : بین الاقوامی