”عمران خان کی آنکھیں اب کھلی ہیں، ان کو لگتاتھا کہ۔۔۔“دفاعی تجزیہ کار کا حیران کن تجزیہ

”عمران خان کی آنکھیں اب کھلی ہیں، ان کو لگتاتھا کہ۔۔۔“دفاعی تجزیہ کار کا ...
”عمران خان کی آنکھیں اب کھلی ہیں، ان کو لگتاتھا کہ۔۔۔“دفاعی تجزیہ کار کا حیران کن تجزیہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کولگتا تھا کہ جب میں وزیر اعظم بنوں گا تو لوگ لائنوں میں لگے ہوں گے اور شوکت خانم کی طرح چندہ دے رہے ہونگے ، اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ڈالر وں کی بارش کردیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل(ر)اعجاز اعوان نے کہا کہ نوجوان نسل نے پرانے روایتی طریقہ سے اختلاف کرتے ہوئے عمران خان کو منتخب ہوا لیکن عمران خان کی آنکھیں اب کھلی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کولگتا تھا کہ جب میں وزیر اعظم بنوں گا تو لوگ لائنوں میں لگے ہوں گے اور شوکت خانم کی طرح چندہ دے رہے ہونگے ، اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ڈالر وں کی بارش کردیں گے، عمران خان کو ملک چلانے کا تجربہ نہیں تھا ،مجھے ابھی بھی عمران خان سے امید ہے ۔

مزید : قومی