”اسرائیلی کھانا شرطیہ حلال ہو تا ہے “وزیر مملکت علی محمد خان کا حیران کن انکشاف

”اسرائیلی کھانا شرطیہ حلال ہو تا ہے “وزیر مملکت علی محمد خان کا حیران کن ...
”اسرائیلی کھانا شرطیہ حلال ہو تا ہے “وزیر مملکت علی محمد خان کا حیران کن انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ دنیامیں کہیں سے حلال کھانا نہ ملے تو اسرائیلی کھانا منگوا لیں شرطیہ حلال ملے گا ، اپنے بچوں جوحلال کھلا رہے ہیں اور ہمیں حرام پر لگا دیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے اللہ کو منہ دکھاناہے ، ہم سے سودی نظام کے متعلق سوال ہوگا اور یہ بات مت بھولیں کے دنیا میںغلط کام کرنا آسان ہے اور صحیح کام کرنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سودی نظام سے ملنا آسان نہیں ہے، صہونیت نے پوری دنیا کو اس سودی نظام میںجکڑ رکھاہے ، امریکہ بھی صہونیت کا غلام ہے، اسرائیل میں ہر چیز پر چیک ہے لیکن دنیا کو شتر بے مہار کردیاہے ، دنیامیں کہیں سے حلال کھانا نہ ملے تو اسرائیلی کھانا منگوا لیں شرطیہ حلال ملے گا ، اپنے بچوں جوحلال کھلا رہے ہیں اور ہمیں حرام پر لگا دیا ہے ۔

مزید : قومی