نعیم الحق نے مریم نواز پرسنگین الزام عائد کردیا

نعیم الحق نے مریم نواز پرسنگین الزام عائد کردیا
نعیم الحق نے مریم نواز پرسنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ،مکمل آڈٹ کروایا جائیگا ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلا س میں ن لیگ دور کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اربوں کی مبینہ خوردبرد کا انکشا ف ہونے پرمریم نواز کی جانب سے خرچ کی رقم کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ مریم نواز نے یو تھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67ارب روپے ضائع کئے ، رقم بظاہر لیب ٹاپ اور قرضوں کی مد میں خرچ کی گئی لیکن خطیر رقم خرچ کرنے کے نتائج نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا یوتھ پروگرام کے تحت خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی ، اس کا مکمل آڈٹ کروایا جائیگا ۔

مزید :

قومی -