وزیرمملکت برائے صحت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عوام کومایوس کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزانے کہاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بتدریج ہواتھا اور اب قیمتوں میں کمی بھی بتدریج ہی ہوگی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا نے کہاہے کہ ادویات کی قیمتیں ایک ایس آر او کے تحت بڑھائی تھیں اور ادویات کمپنیوں نے بھی ایس آر او کے تحت ادویات فروخت کیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بتدریج بڑھی تھیں اوربتدریج ہی کم ہوں گے، پاکستان میں900فارماسیوٹیکل کمپنیاں رجسٹرڈہیں، ہمارے پاس ایساسسٹم موجود نہیں کہ ہرکمپنی کومانیٹرکرسکیں،ان کا کہنا تھا پاکستان میں نئی فارماسیوٹیکل پالیسی کی ضرورت ہے۔