رات کو ساڑھے 11 بجے ملزم نوجوان لڑکی کے کمرے میں گھس گیا، منہ اور ہاتھ پاﺅں باندھ کر 2 بار آبرو ریزی

رات کو ساڑھے 11 بجے ملزم نوجوان لڑکی کے کمرے میں گھس گیا، منہ اور ہاتھ پاﺅں ...
رات کو ساڑھے 11 بجے ملزم نوجوان لڑکی کے کمرے میں گھس گیا، منہ اور ہاتھ پاﺅں باندھ کر 2 بار آبرو ریزی

  

رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک شخص نے گھر میں سوئی ہوئی نوجوان لڑکی کی 2 بار آبرو ریزی کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بیکنٹھ پور میںآبرو ریزی کا واقعہ سامنے آیا جہاں ملزم نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ واقعے سے خوفزدہ لڑکی نے 4 روز بعد اپنی بہن اور چچا کو واقعے کے بارے میں بتایا جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بھابھی کے گھر میں رہتی ہے جہاں وقوعہ کی رات سب لوگ کھانا کھا کر سوگئے۔ رات کو تقریباً ساڑھے 11 بجے ملزم متاثرہ لڑکی کے کمرے میں داخل ہوا اور رومال سے اس کا منہ باندھ دیا۔ ملزم نے لڑکی کے ہاتھ اور پاﺅں بھی باندھ دیے اور اسے گھر کے باہر لے جا کر 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مزاحمت کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ مار پیٹ بھی کی اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس