حکومت نے میڈیا کو ادائیگی کی تو سب سے پہلے ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے: پی بی اے

حکومت نے میڈیا کو ادائیگی کی تو سب سے پہلے ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جائیں ...
حکومت نے میڈیا کو ادائیگی کی تو سب سے پہلے ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے: پی بی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی کردی تو سب سے پہلے ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
ٹی وی چینلز مالکان کی نمائندہ تنظیم پی بی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذمے میڈیا کے 1460 ملین روپے کے بقایا جات ہیں، وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، حکومت نے ادائیگیاں کیں تو سب سے پہلے ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جائیں گے۔
پی بی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2013 سے 2019 تک وفاقی حکومت کے ذمے میڈیا کے 210 ملین روپے کے بقایا جات ہیں۔ سندھ حکومت نے ٹی وی چینلز کے 900 ملین روپے ادا کرنے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے ذمے 300 ملین روپے اور خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے 50 ملین کے بقایا جات ہیں۔