بقایا جات کی عید الفطر سے قبل ادائیگی ، اے پی این ایس کا وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر

بقایا جات کی عید الفطر سے قبل ادائیگی ، اے پی این ایس کا وزیر اعظم عمران خان ...
بقایا جات کی عید الفطر سے قبل ادائیگی ، اے پی این ایس کا وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے میڈیا کے بقایا جات عید لفطر سے قبل ادا کرنے کی ہدایت پر اے پی این ایس کا وزیر اعظم سے اظہار تشکر ، وزیر اعظم کی موجودہ ٹیم میڈیا کودرپیش مالی بحران سے آگاہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر اے پی این ایس حمید ہارون ، سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہاہے کہ وزیراعظم جانب سے میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی کی ہدایت جاری کرنے پر میڈیا مالکان اورمیڈیا ورکرز ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی این ایس وزیراعظم کی موجودہ میڈیا ٹیم کے کردار کو سراہتی ہے جو ناصرف میڈیا کودرپیش بحران سے آگاہ ہے بلکہ ان مسائل کوحل کرنے کیلئے کوشا ں بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام میڈیا انڈسٹری کے موجودہ مالی بحران کے حل کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا نئے پاکستان کی تعمیر میں بھی اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرسکے گا ، یہ بیل آﺅٹ پیکج حکومت اور میڈیا کے تعلقات کودیرپا بنیادوں پر مضبو ط بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی امید کرتی ہے کہ حکومت کے ذمہ تمام بقایات عید الفطر سے قبل ادا کردیئے جائیں گے اوراس بات کا بھی یقین دلاتی ہے کہ میڈیا مالکان کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائیگی ۔

مزید : قومی