سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نئی معاشی ٹیم کی تعریف

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نئی معاشی ٹیم کی تعریف
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نئی معاشی ٹیم کی تعریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت کی نئی معاشی ٹیم خامیوں پر قابو پالے گی ، حکومت کواپنی خامیوں پر قابو پانا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی تک نہیں لگ رہاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ، حکومت کی جانب سے پہلے کہا گیا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور پھر چلے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی خامیوں پر قابو پانا چاہئے ،امید ہے کہ حکومت کی نئی ٹیم معاشی خامیوں پر قابو پالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے پر پتہ چلے گا کہ حکومت اخراجات کم کرنے کو تیار ہے یا نہیں ہے ، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے مغربی ممالک دباﺅ ڈال رہے ہیں۔

مزید : قومی